بجٹ میں زراعت اور صنعتی شعبے کو خصوصی توجہ دی گئی ہے ؛وفاقی وزیر احسن اقبال

8

 

اسلام آباد، 10 جون  (اے پی پی ): وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے   بجٹ 2022-23 کے حوالے  سے   اے پی پی  سے  خصوصی  گفتگو میں  کہا ہے کہ  غیر معمولی حالات میں  حکومت ملی، اس کے باوجود حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ  بجٹ میں زراعت اور صنعتی شعبے کو خصوصی توجہ دی گئی ہے۔