مری،11 جون(اے پی پی): جی ٹی روڈ جنگل میں آگ لگ گئی۔کال موصول ہوتے ہی فائر ٹینڈرز کو ایمرجنسی ایمبولنس کے ہمراہ روانہ کر دیا گیا تھا۔ریسکیو اہلکار موقع پر موجود امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیںں۔روڈ نہ ہونے کے باعث ریسکیو اہلکار اور جنگل کا سٹاف لوکل کمیونٹی کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پانے میں مصروف،کافی ایریا کو آگ سے محفوظ کر لیا گیا ہے۔