فیصل آباد اور گردونواح میں تیز آندھی، طوفان اور بارش

15

فیصل آباد،11جون (اے پی پی ): فیصل آباد اور گردونواح میں تیز آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش ہونے سے متعدد کھنبے اور درخت گر گئے ہیں۔

 شام 7 بجےفیصل آباد  سمیت اندرون تیز آندھی اور مٹی کا طوفان آیا اس کے ساتھ ہی گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوئی ۔ آندھی کے باعث بجلی کے کھنبے اور درخت گر گئے اور کئی علاقے  تاریکی میں ڈوب گئےجبکہ بعض  جگہوں  میں کچے مکانوں کی چھتیں بھی اڑ گئی ہیں ۔