ملتان ڈویژن انٹر ڈسڑکٹ انڈر 17بوائز اینڈ گرلز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر   ، اوورآل ٹرافی ملتان کے نام رہی

17

ملتان ، 11 جون (اے پی پی ):سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام سپورٹس جمنیزیم ملتان میں جاری ملتان ڈویژن انٹر ڈسڑکٹ انڈر 17 بوائز اینڈ گرلز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ  اختتام پذیر ہوگئی ہے ، اوور آل ٹرافی کی  حقدار ملتان  ڈسڑکٹ رہی جبکہ خانیوال نے دوسری اور وہاڑی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر  رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان،خواجہ حسن ودود،امبر بشیر، ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف ، ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر وہاڑی ملک مرتضیٰ ، ڈی ایس او  لودہراں محمد اعجاز اور ڈی ایس او  خانیوال جمشید مجید  نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔جس کے بعد 12جون سے مری میں منعقد ہونے والی  کوہسار فیسٹیول میں انٹر ڈویژنل ٹیبل ٹینس چیمپین شپ میں  شمولیت کےلیے ملتان ڈویژن کی ٹیم کا انتخاب کیا گیا ۔رانا ندیم انجم ٹیم کی قیادت جبکہ   محسن رضا اور لیڈیز کوچ سائرہ شبنم ، کھلاڑیوں میں بلال شیخ،احتشام ملتان سے،زبیر علی وہاڑی جبکہ وومن کھلاڑیوں میں سعدیہ،صبا اور ایمن جن کا تعلق ضلع خانیوال سےہے  شامل ہیں۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا ندیم انجم نے کہا کہ چیمپئن شپ کے بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے متوازن ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کھلاڑی بہترین کھیل پیش کرکے فیسٹیول میں ملتان ڈویژن  کو کامیابی دلائیں گے۔