ملتان ، 12 جون (اے پی پی ):جنوبی پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ فضل حسین کھوکھر میموریل جمناسٹک چیمپئن نیشنل جمناسٹک کلب عام خاص باغ میں منعقد ہو ئی، جس میں جنوبی پنجاب بھر سے 9 سے زائد ڈسٹرکٹس کی جمناسٹک ٹیموں نے شرکت کی۔
چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن ملتان کی ٹیم نے 103 پوائنٹس کے ساتھ حاصل کی، سیکنڈ پوزیشن بہاولپور اورسرگودھا نے 82.6 نمبروں کے ساتھ حاصل کی، تیسری پوزیشن ڈیرہ غازی خان اور لودھراں کی ٹیموں نے 65.5 پوائنٹس کے ساتھ حاصل کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی شیخ عمران ارشد، پرنسپل سینٹرل کالج ملتان حافظ خضر حیات بھپلا ، الحاج محمد علی انُصاری، فاروق لطیف، شہزاد ہاشمی تھے۔ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی علی رضا، مرسلین کھوکھر اور سفیر عباس رہے۔ ٹورنامنٹ کمیٹی میں جنرل سیکریٹری جمناسٹک ایسوسی ایشن شہباز احمد کھوکھر ، صدر کامران صادق ، چیئرمین اظہار حیدر ، سید غلام حر،سخی عباس ، کاشف بٹ اور زرغام عباس شامل تھے۔