راولپنڈی ، 16 جون (ا ے پی پی ):وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود اور وفاقی سیکرٹری مواصلات کیپٹن (ر) محمد خرم آغا نے راولپنڈی جی پی او کا اچانک دورہ کیا اور راولپنڈی جی پی او کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے جی پی او میں موجود عوام کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کواحکامات جاری کئے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود نے کہا کہ محکمہ ڈاک کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عالمی معیار کی پوسٹل سروسز کی فراہم کی جائیں گی،عوام کی خدمت ہمارا اولین مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ڈاک کو نئے خطوط پر عوام کی خدمت کرنا ہوگی۔











