وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے امریکہ کے قونصل جنرل ولیم کے میکانیول کی ملاقات

13

لاہور،17جون ( اے پی پی ): وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے امریکہ کے قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ہے، امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر  حمزہ شہباز کو مبارکباد دی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کثیر الجہت نوعیت ہیں۔ زراعت، ماحولیات، واٹر شارٹیج اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں بلاشبہ اس وقت معاشی اوردیگرچیلنجز درپیش ہیں لیکن ہمارا عزم ان چیلنجز سے بلند ہے۔

 امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے-

چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،  لیگل ایڈوائزر علی رضا اور متعلقہ حکام و عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔