حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، مگرفیٹف کے حوالے سے ریاست نے جو کام کیا وہ قابل تعریف ہے؛ وزیر مملکت حناربانی کھر

34

اسلام آباد، 18 جون (اے پی پی ): وزیر مملکت برائے خارجہ امور حناربانی کھر نے کہا ہے کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، مگرفیٹف کے حوالے سے ریاست نے جو کام کیا وہ قابل تعریف ہے۔

ہفتہ کو یہاں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی جانب سے  تمام شرائط پوری کرنے کی کوششوں کو تسلیم  کیا اور سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تمام 7 ایکشن پلانز کو وقت سے پہلے مکمل کیا۔فیٹف نے ٹیکنیکل ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو کسی بھی ملک کو گرے لسٹ سے نکالنے کے طریقہ کار کا حصہ ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ٹیکنیکل ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے فیٹف حکام سے رابطے میں ہیں ،‏امید ہے اکتوبر تک گرے لسٹ سے نکل جائیں گے۔