رینالہ خورد؛ بین الا ضلعی مویشی ڈکیت گینگ گرفتار،10 عدد بھینسیں برآمد

30

رینالہ خورد،18جون(اےپی پی): پولیس  نے  بڑی کارروائی کرتے ہوئے  بین الا ضلعی مویشی  ڈکیٹ گینگ بلال عرف بلالی کو  سرغنہ سمیت  4 ڈاکوں کو گرفتار کر لیا ہے  جن کے قبضہ سے 10 عدد بھینسیں مالیتی 30 لاکھ ، نقدی موبائل فونز اور    کلاشنکوف 1عدد اور 3 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیے گئے ہیں ۔ ملزمان تھانہ وصدررینالہ خورد کو ڈکیتی کی سات وارداتوں میں مطلوب اور اشتہاری تھے۔