سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنااولین ترجیح ہے؛ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق

30

لاہور،18جون( اے پی پی ):   صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق  نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنااولین ترجیح ہے،حکومت نے ہمیشہ عام آدمی کا معیارزندگی بہترکرنے کی کوشش کی ہے۔

ہفتہ کو یہاں مقامی ہوٹل میں محکمہ صحت سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ آج محکمہ صحت کے تمام ذمہ داران کا سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کوسہولت دینے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا ، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ہر آنے والا مریض ہمارے لئے وی آئی پی ہے،مسلم لیگ ن کی آج تمام ذمہ داران کو مریضوں کیلئے زیادہ  سے زیادہ آسانیاں پیداکرنے کی ہدایت کرناچاہتاہوں۔

صوبائی وزیر نے اجلاس کے دوران پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات،ترقیاتی منصوبوں،یونیورسل ہیلتھ انشورنس،خالی اسامیوں پر بھرتی سمیت دیگرامورکا تفصیلی جائزہ لیا ۔اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کورونااورڈینگی کی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو بہترعلاج گاہیں بنانے کیلئے ہمیشہ کی طرح اپنا کرداراداکریں گےآج انسانیت کی خدمت کرنے والے تمام ڈاکٹرزکوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا   گا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنایاجائےتمام سرکاری ہسپتالوں میں کنٹریکٹ کے مطابق ایچ آر مکمل ہونی چاہئے۔

سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں وسکولرسرجری جیسی اورسپیشلٹیزمیں ڈگری پروگرام کابھی آغازکیاجائے گا ،انسانیت کی خدمت کرنے کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں پڑتی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹری ایک پیغمبرانہ پیشہ ہے ،یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے ذریعے پنجاب کی عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دیناچاہتے ہیں، یونیورسل ہیلتھ انشورنس وزیراعظم محمد شہبازشریف کا برین چائلڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمیں محنت کرنی ہوگی۔

اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹرجاویداکرم،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان اوروائس چانسلر فیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرظفرچوہدری نے شرکت کی۔