ملتان، 19 جون (اے پی پی ): موٹر وے پولیس کی جانب سے جنرل بس اسٹینڈ میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹرانسپورٹ مالک رانا مہران نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر سب انسپکٹر روف حسن نے کہا اوورلوڈنگ کو کنٹرول کیا جائے تاکہ شاہرات پرحادثات کو قابو پایاجا سکے،ایسا سامان جو گاڑی سے چوڑا ہو تواسکی لمبائی اور چوڑائی مروجہ حد سے زیادہ نہیں ہےتوایسے سامان کو لےجانےکےلیےدن کے وقت صرف سرخ جھنڈی اور رات کے وقت صرف سرخ بتی(لائٹ)سے اس کی لمبائی اور چوڑائی کی حدود کا تعین کریں۔بالخصوص اوورلوڈنگ میں ٹریکٹر ٹرالی اور پھٹہ رکشہ جات شامل ہیں جو اوورلوڈ سامان کا تعین نہیں کرتے ہیں جن میں سریے ،گاڈر اور ایسی دوسری خطرناک اشیا کا لوڈکرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بغیر حفاظتی تدابیر کے سڑک کا استعمال کرتے ہیں اورحادثات کاسبب بنتے ہیں، پی ایچ پی پولیس،موٹروے پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس سےملکر ان کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔











