ملتان،21جون(اے پی پی):سر زمین اولیاء ملتان میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا۔سی ای او محمد فاروق ڈوگرنے بارش میں علی الصبح شہر کا دورہ کیا اور ویسٹ لفٹنگ کا جائزہ لیا۔بارشوں کے پیش نظر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ٹرانسفر اسٹیشنز سے ویسٹ کی منتقلی کا کام تیز کردیا ہے۔کمپنی کے سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے شہر میں قائم 6 ٹرانسفر اسٹیشنز پر زیرو ویسٹ کا ٹارگٹ دے دیاہے اور کہا ہے کہ ٹرانسفر اسٹیشن پہنچے والا ویسٹ ہر صورت اسی روز ٹھکانے لگایا جائے۔
کمپنی کے ڈمپرز، لوڈرز اور ہیوی مشینری ٹاسک مکمل کرنے میں مصروف ہے جس کی وجہ سے لینڈ فل سائیٹ پر ویسٹ ٹھکانے لگانے کے کام نے بھی رفتار پکڑ لی ہے جبکہ دوسری طرف کھاد فیکٹری سے این ایل سی بائی پاس تک شاہراہ کو چمکانے کا بھی شروع کردیا گیا ہے ، وہاڑی چوک سے فاطمہ جناح کالونی تک روڈ اور چوک کمہارانوالا، رشید آباد، کچہری اور گیلانی فلائی اوور پر صفائی کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔گھنٹہ گھر چوک میں گُل فروشوں کی جانب سے پھیلایا گیا کچرا صاف کردیا گیا ہے اور میٹرو روٹ سے کچرا، پولی تھین بیگ اور ویسٹ سمیٹ لیا گیا ہے۔شہر کی گلیوں اور محلوں میں صفائی پر بھی کمپنی ورکرز کا فوکس ہے۔اس کے علاوہ بارش کے پیش نظر اندرون شہر ڈرین کی ڈیسلٹنگ بھی کی جاری ہے۔