ملتان؛ شب بھر ہونے والی بارش کے باعث  واسا میں  ہائی الرٹ جاری ،تمام روڈز ،میٹرو روٹ سے بارش کا پانی نکالنے کا آپریشن جاری 

16

ملتان، 21 جون (اے پی پی): ملتان میں شب بھر ہونے والی بارش کے باعث  واسا میں  ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشنز ڈویژنوں میں ہنگامی حالت کا سلسلہ برقرار ہے اور تمام سیوریج ،ڈسپوزل اسٹیشنز ڈویژنوں میں رات کی شفٹ کے بعد دن کی شفٹ نے ذمہ داری سنبھال لی ہے اور تمام ڈسپوزل اسٹیشن فری فال پوزیشن پر آ گئے  ہیں۔ تمام روڈز ،میٹرو روٹ سے بارش کا پانی نکالنے کا آپریشن جاری ہے۔

 ایم ڈی واسا قیصر رضا نے تمام سیوریج افسران کو اپنے علاقوں کی مانیٹرنگ کرنیکی ہدایات جاری کی ہیں، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن کی طرف سے ریکارڈ کی گئی بارش سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

ایم ڈی واسا قیصر رضانے شہر کے مختلف علاقوں،ڈسپوزل اسٹیشنز کا دورہ کیا اور تمام ڈسپوزل اسٹیشنوں کے سکریننگ چیمبر کی صفائی کا عمل تیز کرنیکا ہدایت بھی دی۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر سے مکمل نکاسی تک تمام افسران فیلڈ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔