ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل کا سبزی منڈی کا دورہ، اپنی نگرانی میں سبزی اور فروٹ کی بولی کروائی

26

 

ٹوبہ ٹیک سنگھ 21 جون(  اے پی پی):شہریوں کو اشیاءضروریہ کی حکومتی نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی کا دورہ کر رہے ہیں اور پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے روزانہ اجلاس میں منعقد کیے جار ہے ہیں۔حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں انجمن تاجران کے نمائندگان سے بھی مشاورت جاری ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے آج صبح سبزی منڈی کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں سبزی اور فروٹ کی بولی کروائی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گذشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے کہا کہ شہریوں کو اشیاءضروریہ میں ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔