ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علاوَالدین ،افتخار حسین چھچھر کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی  اجلاس منعقد

99

اوکاڑہ،25 جون(اے پی پی): ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس جس میں ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علاوَالدین،افتخار حسین چھچھر ،ملک علی عباس کھوکھر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ملک ریاست علی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی اجلاس میں شریک تھے اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی موجودہ حالات کے تناظر میں از سر نو قیمتوں کا تعین کیا گیا اجلاس میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں صدر انجمن تاجران شیخ ریاض انور ، میاں حسن سمیت بازاروں کی تنظیموں کے صدور اور جنرل سیکریٹریوں نے شرکت کی چوہدری جاوید علاوَالدین، افتخارحسین چھچھر ، ملک علی عباس کھوکھر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ملک ریاست علی اور ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑاءچ نے کہا کہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا مطمع نظر ضلع میں اشیائے ضروریہ کی زمینی حقائق کی روشنی میں قیمتوں کا تعین ہے اور اس پر عملد رآمد کو یقینی بنانا ہیں انہوں نے کہا کہ تاجر جائز منافع کے حقدارہیں لیکن گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا تاجر حضرات ذخیرہ اندوزوں ،گرانفروشوں اور مصنوعی قلت کا تاثر پیدا کر رکے مہنگائی کرنے والوں کو اپنی صفوں سے علیحدہ کریں اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم خالد جاوید بھٹی نے ضلع میں اشیائے ضروریہ کے فیصل آباد ،سرگودھا اور دیگر شہروں میں ہول سیل ریٹ ،ضلع میں سپلائی کا تقابلی جائزہ پیش کیا اور قیمتوں کے تعین کے سلسلہ میں بریفنگ دی۔