انسداد ڈینگی ایس او پیزپرعملدرآمد کے ساتھ لوگوں کو ڈینگی سےبچاؤ کی تدابیر پر مائل کرنے میں ہر شخص ایک ذمہ دارانہ کردار ادا کرے.ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج

61

اوکاڑہ،25جون (اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج اور ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑاءچ نے کہا ہے کہ انسانی زندگی کو محفوظ بنانے اور بچانے والے اقدامات سے متعلق آگاہی معاشرتی ضرورت ہے ڈینگی وائرس سے بچاوَ کے لئے احتیاطی تدابیر ہی اس سے بچنے کا بہترین حل ہیں صفائی ستھرائی اور ماحول کو خشک رکھ کر ہم اس خطرناک وائرس کو شکست دے سکتے ہیں انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملد رآمد اور لوگوں کو ڈینگی سے بچانے کی تدابیر اختیار کرنے پر مائل کرنے میں ہر شخص ایک ذمہ دارانہ کردار ادا کرے حالیہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی لاروا کے بڑھنے کے خدشات کے پیش نظر میں ہمیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے سرکاری ادارے اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کار پوریشن کے ہال میں انسداد ڈینگی آگاہی سیمینار بسلسلہ تدارک و علاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ محمد اقبال،ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی،پروفیسر ڈاکٹر واجدنے انسداد ڈینگی اقدامات ،آگاہی مہم ، علاج ومعالجہ،سرکاری ہسپتالوں میں تشخیصی ٹیسٹ ،علاج کی سہولت سے متعلق بتایا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عباس ذوالقرنین، چیف آفیسر عمرنسیم، رائے محمد شہبازسمیت متعلقہ افسران اور سرکاری محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔ چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ ہ میں انسداد ڈینگی کے لئے متحد ہو کر کام کرنا ہے اپنے گلی محلوں کو صاف اور خشک رکھنا ہے تاکہ مچھروں کی افزائش نہ ہو سکے مقررین نے اپنے خطاب میں حکومتی سطح پر کئے گئے اقدامات سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ معاشرہ کے ہر فرد کے ذمہ دارانہ کردار پر بھی روشنی ڈالی ۔ ڈاکٹر سجاد گیلانی ،پروفیسر ڈاکٹر واجد اورڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ محمد اقبال نے بتایا کہ ڈینگی مچھر ذخیرہ کئے گئے پانی میں پرورش پاتے ہیں مادہ مچھر مختلف جگہوں ،گھروں ،سکولوں اور دفتروں وغیرہ میں رکھے گئے پانی کے برتن ،ڈرم ،ریفر یجریٹر کی ٹرے ،روم کولر ،اے سی کے ڈرین گملے ،پانی کی ٹینکیاں اور جہاں بارش کا پانی جمع ہو میں انڈے دیتی ہیں انہو ں نے کہا کہ بخار کی صورت میں مریض کو فوری طور ہر کسی قریبی سرکاری ہسپتال پہنچائیں جہاں مفت تشخیص اور علاج کی سہولتیں موجو د ہیں ۔