مری،26جون(اے پی پی): پنجاب آرٹس کونسل مری میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے علمائےکرام ،مشائخ اور نعت خواں حضرات نے حصہ لیا۔میلاد میں مہمان خصوصی پیر ساجد الرحمن ساجد اور سینئر صحافی مہتاب خان سمیت دیگر نامور شخصیات تھے۔ تقریب میں مردوں کو ساتھ ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شمع رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے پروانوں نے آقائے دو جہاں پر درود وسلام بھیجا اور ہال نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم سے گونجتا رہا۔
آخر میں پیر ساجد الرحمن ساجد نے دعا کروائی اور ملک پاکستان خصوصاً مری شہر کے لیے بھی دعا کروائی ۔











