ملتان،28جون(اے پی پی): ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا شہر کی یونین کونسل42اور 47میں بھرپور صفائی آپریشن جاری و ساری ہے۔ عباس پورہ، الجیلان ٹاون،ارشدٹاون اورفیصل کالونی سے ویسٹ کچرا اٹھایا جارہا ہے اور اسلام نگر،لطیف ٹاون،مسلم کالونی اور کوہ نور کالونی سے بھی ویسٹ سمیٹی جارہی ہے۔اندرون شہر کے اوپن ڈرین کی ڈی سلٹنگ کا بھی آغاز کیا گیا ہے اور شاہ گردیز اور اطراف کے علاقوں سے بھی ویسٹ اٹھانے کے لئے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم سی نے مون سون بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لئے بھی تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔ کمپنی کی جانب سے دریائے چناب کے کنارے آج سیلاب سے نمٹنے کی فرضی مشق کے موقع پر کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی کال پر سیلاب کی صورت میں اس سے نمٹنے کے لئے مشینری کی پیشگی فہرستیں تیار کر لی گئیں۔











