ملتان،28جون (اے پی پی):پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ملتان نے ممکنہ سیلاب سے نبردآزما ہونے کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ملتان ڈاکٹر کلیم اللہ، ایمر جنسی آفیسر آپریشن اینڈایڈمن انجینئر احمد کمال اور ایمرجنسی آفیسر انجینئرمحمد بلال کی زیر نگرانی دریائے چناب پر سیلاب سے نمٹنے کی عملی مشقوں کا انعقاد کیا جس میں ان تمام اداروں میں ایمرجنسی سے متعلق پہلے سے طے شدہ ذمہ داریوں کے اظہار کے طور پر کیمپ لگائے اور اپنی دورانِ سیلاب ذمہ داریوں کے حوالے سے عملی مظاہرہ کیا۔
عملی مشقوں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرملتان رانا اخلاق بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور فرضی مشقوں کا معائنہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ملتان ڈاکٹر کلیم اللہ نے مہمانِ خصوصی کوفرضی سیلابی ریسکیو کیمپ کا دورہ کرایا۔
فرضی مشقوں میں ریسکیو1122کے اہلکاروں نے سیلاب زدگان کو بذربعہ کشتی محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے ساتھ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے فیلڈ ہسپتال منتقل کیا اور اگربغیر کشتی کے کسی کو ریسکیو کرنا پڑے تو اس کی تیاری کے اظہار کے لیے ریسکیورزنے تیراکی کا عملی نمونہ بھی پیش کیا۔
اسی طرح ڈوبتے ہوئے شخص کو نکالنے کیلئے ریسکیو 1122کے غوطہ خوروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیاگیا۔
جس میں پولیس، ٹریفک پولیس محکمہ ہیلتھ، پاپولیشن ویلفئیر،سوشل ویلفئیر،مقامی این جی اووز، لائیوسٹاک،محکمہ انہار اور ریسکیو رضاکاروں نے بھرپور شرکت کی۔











