کوہلو،02جولائی(اے پی پی): دو دنوں سے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ سب تحصیل تمبو میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جان بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔بارشوں سے دو درجن سے زائد کچے مکانات اور کمروں کے چھت گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں
بارشوں سے متاثرہ تحصیل تمبو میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور لیویز نے متاثرہ علاقے کا جائزہ لیا اور متاثرین میں خیمے، راشن و دیگر ضرورت کی چیزیں تقسیم کی۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان مگسی نے بتایا کہ متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، موسمی صورتحال کے پیش نظر افسران کو چوکس رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے ،شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں رابطہ کرسکتے ہیں۔











