بلوچستان ہائی کورٹ میں حلف برداری کی پر وقار تقریب، پانچ ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

9

کوئٹہ، 07جولائی(اے پی پی): بلوچستان ہائی کورٹ میں حلف برداری کی پر وقار تقریب، پانچ ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس  نعیم اختر افغان نے نئے تعینات ججز سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے ایڈیشنل ججز میں جسٹس اقبال احمد کاسی، جسٹس شوکت علی رخشانی، جسٹس گل حسن ترین، جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہیں۔

 تقریب میں بلوچستان ہائی کورٹ کے جج صاحبان،  سابق ججز ،وکلاء اور سول سوسائٹی کے معززین نے شرکت کی۔ پانچ نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی سے بلوچستان  ہائی کورٹ میں ججز کی مجموعی تعداد چودہ  ہو جائیگی۔