گھوٹکی،08جولائی(اے پی پی): قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور مزدہ کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں، حادثے کے بعد نعش اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جانبحق شخص کی شناخت ہمت علی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں فدا، اختر، مبین، امجد اور دیگر شامل ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والے مزدہ میں سوار افراد مویشی منڈی جارہے تھے کہ مسافر کوچ نے ٹکر ماردی، تمام زخمیوں اور جاں بحق شخص کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
پولیس کے مطابق حادثہ کوچ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔