عارف والا،09جولائی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی کا عید الضحیٰ کے سلسلہ میں جانوروں کی خرید و فروخت کا جائزہ لینے کیلیے منڈی مویشیاں عارفوالا کا دورہ کیا ۔جانوروں کی خرید و فروخت کیلیے آنے والے افراد کو بہترین سہولیات کی یقینی فراہمی کو ممکن بنانے کی ہدایت کی منڈی مویشیاں میں میڈیکل کیمپ ۔ سول ڈیفنس ۔ بلدیہ عملہ اور پولیس کے اہلکار کو اپنی اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دینے کی بھی ہدایت دی ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا اظہر طارق وٹو و دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔











