چیف سیکرٹری بلوچستان کا ضلع لسبیلہ کی سیلاب متاثرہ ٹاﺅن وندر کا دورہ ،امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

24

کوئٹہ، 14 جولائی ( اے پی پی ):  چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے اورامدادی سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کے حوالے سے متاثرہ اضلاع کے دورے کررہے ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے جمعرات کو یہاں ضلع لسبیلہ کی سیلاب متاثرہ ٹاﺅن وندر کا دورہ کیااور اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

 اجلاس میں  مختلف محکموں کے سیکرٹریز ڈپٹی کمشنر زٹیکنیکل ایڈوائزر سی اینڈ ڈبلیو بلوچستان،ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ممبر این ایچ اے ویسٹ زون بلوچستان سیکرٹری لوکل گورنممٹ دوستین جمالدینی کمشنر مکران شبیر احمد مینگل کمشنر قلات ڈوہثن داﺅد خلجی آن لائن ویڈیو لنک کانفرنس میں شریک ہوئے جبکہ لسبیلہ کے تمام ضلعی ڈویژنل محکموں کے افسران موٹروے پولیس افیسر ایف سی 54 ونگ کے کرنل سید عامر رضا پاک نیوی کے لیفٹیننٹ کمانڈر تسکین ایم ڈی لیڈا فریداللہ محمد حسنی ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی اے ڈی سی فرحان،سلیمان رونجہ ایکسئن ایریگیشن کینال عبدالجبار زہری ایکسئن ایریگیشن غلام محمد بادہنی ایس ڈی او ملک اشرف سپرنٹنڈنٹ انجینئر راشد کریم،کرد محکمہ زرعی انجینئرنگ کے افسر عبدالستار بلوچ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر رفیق بلوچ ایم ڈی لیڈا فرید محمد حسنی اسسٹنٹ کمشنر لیفٹننٹ ریٹائرڈ احمد ظہیر ایکسئن پی ایچ ای عمران اکبر قمبرانی اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی چیف افسر بیلہ وندر اور گڈانی شریک ہوئے۔