شدید بارش کے باوجود انتظامیہ کی انتھک محنت کے باعث لاہور شہر کے تمام روڈز کلئیر ہیں؛ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ

12

لاہور ،14 جولائی ( اے پی پی ):  ڈپٹی کمشنر  عمر شیر چٹھہ فیلڈ میں متحرک، نسبت روڈ، لکشمی چوک، میوہستال سائٹ، کیمرہ مارکیٹ، انارکلی، نیلا گنبد کا دورہ کیا ۔انہوں نے  کہا کہ  شدید بارش کے باوجود انتظامیہ کی انتھک محنت کے باعث شہر کے تمام روڈز کلئیر ہیں، کہیں بھی بارشی پانی جمع نہیں ہے،نشیبی علاقوں میں جہاں پانی کھڑا تھا ان کو  کلئیر کروایا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر  عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام انتظامیہ  فیلڈ میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ  شہر کے ہسپتالوں پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، واسا کی ٹیمیں بارشی پانی کے نکاس کو یقینی بنا رہی ہیں۔