سیلاب سےمتاثرین کیلئےہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھائےجارہےہیں؛ وفاقی وزیرمریم اورنگزیب

7

اسلام آباد،15جولائی  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کابینہ اجلاس پرمیڈیابریفنگ میں کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں ملک بھر میں سیلاب کی صورتحال پر غور ہوا، کابینہ نے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتوں کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دعا کی گئی اور ہدایت کی کہ ان کے لواحقین کو این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتوں کے سروے کے بعد جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال میں افواج پاکستان، پولیس، پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے سمیت تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہا گیا، کابینہ نے تمام امدادی اداروں کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور لوگوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔