اوکاڑہ؛ پولیس نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،مقدمہ درج

9

اوکاڑہ،16جولائی( اے پی پی):   تھانہ صدر رینالہ خورد پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار منشیات فروش کی شناخت ندیم عرف دیمی ولد محمد صدیق قوم آرائیں سکنہ 9/1 اےایل اختر آباد سے ہوئی ہے ۔

ملزم سے  1520 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو  حوالات میں بند کر دیا گیا ہے اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔