سکھر؛ احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع کر دی

9

سکھر،18جولائی(اے پی پی): احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع کر دی ہے ۔

 پیر کو  پیپلز پارٹی کے ایم این اے رمیش لعل، رکن سندھ اسمبلی سید اویس شاہ،ضیاءلنجار،سردار چانڈیو اور دیگر احتساب عدالت سکھر میں پیش ہوئے اور ضمانت میں توسیع کی درخواست پیش کی۔ احتساب عدالت نے تمام درخواستوں پر 15 اگست تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

 پی پی رہنماؤں کے خلاف نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ سابق صوبائی وزیر ضیاءلنجار ایم پی اے سردار چانڈیو برہان چانڈیو اور دیگر نے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔