ایم ڈی واسا سے عزاداران، لائسنسداران کے وفد کی ملاقات، قیصر رضا کا محرم الحرام سے قبل فراہمی و نکاسی آب کے پیشگی انتظامات کا حکم

9

ملتان،19 جولائی (اے پی پی):واسا نے محرم الحرام کے حوالے سے فراہمی ونکاسی آب کے پلان کی تیاری شروع کردی،ایم ڈی واسا قیصر رضا سے عزاداران، لائسنسداران کے وفد کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات  میں  ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام،سیوریج کے افسران بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا کا محرم الحرام سے قبل فراہمی و نکاسی آب کے پیشگی انتظامات کا حکم دیا اور کہا جلوس روٹس، امام بارگاہوں، قبرستانوں کے اطراف گٹروں پر ڈھکن کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ واسا افسران عزاداران،لائسنسداران سے مکمل رابطہ رکھیں اور جلوس  روٹس،امام بارگاہوں کے اطراف لائنوں کی صفائی کاعمل تیز کریں اور سورج میانی روڈ کی بیک فلنگ مکمل کرکے سڑک کو ٹریفک کیلئے ہموار کیا جائے اور  کہا کہ سیوریج لائنوں کی صفائی ،مین ہولز کی مرمت کیلئے خصوصی ٹیمیں متحرک کی جائیں

مزین عباس،بشارت قریشی نے کہا کہ واسا نے محرم الحرام کے موقع پرہمیشہ بھرپور تعاون کیا ہے۔