ملتان،19جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت کی بڑی کاروائی،ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی جعلی زرعی زہریں ا ور کھادیں پکڑ لیں ، کاروائی ملتان کےنواحی علاقے اڈا وزیر آباد میں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کی ہدایت پر کی گئی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شاہد حسین، اللہ رکھا اور زراعت آفسیر ڈاکٹر ولی محمد نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کی اور جعلی ڈی اے پی، سرسبز کین اور نائٹرو فاس کی سینکڑوں بوریاں اور دیگر مٹیریل برآمد کیا گیا ہے اور سجنٹا کا ورٹاکو،ایف ایم سی کا فرٹیرا، پاڈان، اور ہوپوسٹار،سمیت 15سے زائد نیشنل و ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جعلی زہر یں قبضے میں لے لی گئیں ہیں ۔
تھانہ بستی ملوک کے پولیس اہلکاروں نے موقع سے 3 ملزمان مختار احمد،محمد ساجد، سجاد کو گرفتار کر لیا ہے اور جعلی زہروں و کھادوں کے نمونے تجزیہ کیلئے لیبارٹریز بھجوادئیے گئےہیں۔











