نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس ویک کا میلہ سج گیا

24

ملتان ،25 جولائی ( اےپی پی): نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس ویک کی رنگارنگ تقریبات کا آغاز کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد تھے۔ افتتاحی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود،  پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد راؤ، پروفیسر ڈاکٹر اصغر جاوید اور دیگر سینئر فیکلٹی ممبران سمیت طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پہلے ہی روز طلبہ انتہائی پرجوش نظر ائے اور ویک کی تقریبات میں  بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے عزم کا اظہار کرتے رہے۔ 25 سے 27 جولائی تک جاری رہنے والی تقریبات میں سٹوڈنٹس مقابلہ حسن قرآت و نعت  سپورٹس، میوزک، مشاعروں سمیت مختلف کلچرل شوز پیش کریں گے۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کا افتتاحی تقریب کے موقع پر کہنا تھا کہ نصابی سرگرمیاں جہاں تعلیمی پہلوؤں کی تکمیل کے لیے ضروری سمجھی ہیں وہاں طلباء وطالبات کی عملی تربیت کے لیے غیر نصابی سرگرمیاں کا انعقاد انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے۔