ملتان،25 جولائی ( اےپی پی): ملتان میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ، واسا میں ہائی الرٹ برقرار ۔ تمام سیوریج، ڈسپوزل سٹیشنز ڈویژنوں کو نکاسی کیلئے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈسپوزل سٹیشنوں پرمتعلقہ افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور ایم ڈی واسا قیصر رضا کا شہر کے مختلف علاقوں،ڈسپول اسٹیشنز کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے لیے جاری آپریشن کا معائنہ کیا چونگی نمبر9 ڈسپوزل سٹیشن پر ڈیڑھ گھنٹے سے بجلی غائب ،امور متاثر ہوئے ہیں ڈسپوزل اسٹیشنز ڈویژن کیجانب سےبارش کے حوالے سے رپورٹ ایم ڈی واسا کو پیش کر دی گئی ہیں اور چونگی نمبر 9 پر سب سے زیادہ 67 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے اور کڑی جمنداں ڈسپوزل سٹیشن پر 35،پراناشجاع آباد روڈ پر42 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے قیصر رضا نے کہا کہ بارش کے پانی کی مکمل نکاسی تک تمام افسران فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔











