اسلام آباد،25جولائی ( اےپی پی): اے سی صدر ثانیہ حمید پاشا نے ای الیون اسلام آباد کادورہ کیا۔ اس موقع پرای الیون میں قائم مانیٹرنگ کیمپ میں ریسکیو ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی۔ انہوں نے اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث ای الیون کے نالوں میں پانی لیول چیک کیا۔ اس موقع پر ای سے نے کہا کہ انتظامیہ کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ ہے۔ابھی تک صورتحال کنٹرول میں ہے۔