ہم نے مشکل فیصلے کیے اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

24

اسلام آباد۔28جولائی  (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے  جمعرات کو پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب  کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مشکل فیصلے کیے اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ شروع دن سے مسلم لیگ ن یقین رکھتی تھی کہ فوری الیکشن میں جائیں لیکن اتحادی جماعتوں کے دلائل کے بعد شہباز شریف نے ذمہ داری اٹھائی، ہم نے مشکل فیصلے کر کے ملک کو بحران سے نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عمران خان کے معاہدے ہیں، شوکت ترین کے معاہدے منظر عام پر ہے،ہم نے کوئی ایسا عمل نہیں کیا جس سے مہنگائی ہوئی ہو۔