اٹک، 29 جولائی (اے پی پی ): ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون اور ڈپٹی ڈائریکٹر مہتاب احمد خان کی ہدایت پر ضلع اٹک میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں برہان انٹرچینج کے قریب جی ٹی روڈ پر گرینڈ سٹینگ آپریشن کیا گیا جس میں جعلی اور غیر معیاری کولڈ ڈرنکس، جوسز کی ایک بڑی کھیپ کو مارکیٹ میں فروخت ہونے سے پہلے پکڑ لیا ۔
فوڈ سیفٹی آفیسر ظہور حسین نے جنرل سیکرٹری فورتھ پلر ضلع اٹک نثار علی خان کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ آپریشن میں5156 لیٹر جعلی اور غیر معیاری کولڈ ڈرنکس کے سٹاک کو پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ سیکشن 13 (1) بی کے تحت ضبط کر لیا ہے اور ڈسٹری بیوٹر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیاہے۔











