آئندہ 24گھنٹے میں  دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ممکن ہے, ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر

20

چنیوٹ،29(اے پی پی ):  ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فلڈ کنٹرول روم مکمل طور پر فعال ہیں جہاں متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان 24گھنٹے شفٹ وائز اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور کال موصول ہونے پر فوری طور پر ریسپانس کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کے افسران کو آگاہ کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول روم اور ریسکیو1122 اسٹیشن چنیوٹ میں قائم کنٹرول روم کی مانیٹرنگ کو بھی مسلسل چیک کیا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ 24گھنٹے میں  دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ممکن ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، ضلع میں مختلف مقامات پر ریسکیو 1122، لائیو سٹاک، محکمہ ہیلتھ کی جانب سے فلڈ ریلیف قائم کر دیے گئے ہیں جہاں پر سٹاف ادویات اور متعلقہ سازو سامان کے ساتھ مکمل طور پر موجود ہیں۔