ملتان؛ محرم الحرام کےسلسلے میں صفائی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا آغاز کردیا گیا

23

ملتان، 30جولائی(اے پی پی): ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے محرم الحرام کےسلسلے میں صفائی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے۔عزاداری کے جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کی صفائی شروع کردی گئی ہے اور جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے مقامات کے اطراف سے کوڑا اور کچرا بھی اٹھایا جارہے ہے جس کے لئے بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہاہے۔کمپنی ورکرز بارش کی وجہ سے سڑکوں پر جمع ہونیوالا گارا نما لیکوڈ ویسٹ سمیٹنے کے لئے بھی متحرک  ہیں۔

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سی ای او امیرحسن نے مجالس کے مقامات پر آلودگی کے خاتمہ کے لئے فینائل استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ تمام سیکٹرز میں ورکرز کی شفٹوں میں تعیناتی کو یقینی بنایاجائے اور شہر میں قائم 15 سنٹرز کو مکمل فعال کیا جائے۔انہوں نے  ڈپٹی منیجر اپریشنز کو محرم روٹس کی مانیٹرنگ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔