رینالہ خورد؛ تحصیل امن کمیٹی کا اجلاس ، محرم الحرام میں امن کی فضا قائم کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے؛ اسسٹنٹ کمشنر چودھری ضیاء اللہ

15

رینالہ خورد،30جولائی(اےپی پی):اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد چودھری ضیاء اللہ  نے ” تحصیل امن کمیٹی رینالہ خورد ” کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام میں امن کی فضا قائم کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، ہمیں اپنے فرائض اور ذمہ داریاں ایمانداری سے اداکرنی چاہیے۔

   ڈی ایس پی سرکل رینالہ خورد چوہدری انعام الحق نے کہا کہ محرم کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کریں گے۔ سینئر ممبر امن کمیٹی پیر سید ندیم جعفری نے کہا کہ ہمیں اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیتے ہوئے امن و امان کی فضا کو قائم رکھنا ہوگا، پچھلے سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی امن کا دیا روشن کرنا ہوگا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی چوھدری انعام الحق ، چیف آفیسر بلدیہ فاروق ارشاد ، ایس ڈی او واپڈا چوہدری امیتاز ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان الٰہی ، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عظمی افضل، ایس ایچ او سٹی سید علی رضا ، انچارج 1122 عارف اقبال ، الخدمت ویلفیئر کونسل کے عبد اللہ رشید ،سید ندیم جعفری ، تاجران کے چوھدری ندیم اکرم ، شکیل احمد چوہدری ، جنرل سیکرٹری انجمن اثناء عشری انجینئر شیخ حماد رضا ، سید غضنفر علی نقوی ، سید حسین مہندی ، چوھدری منظور علی ، شبیر حسین جعفری ،مولانا غلام مرتضیٰ نوری ، مولانا عاشق رسول صدیقی فیاض حسین ، ودیگر شخصیات موجود تھیں۔