رینالہ خورد،1گست(اےپی پی):حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح تحصیل رینالہ خوردمیں بھی ریونیو کھلی کچہریوں کے انعقاد کاسلسلہ جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر آفس کے لان میں اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد چودھری ضیااللہ نے کھلی کچہری لگائی جسمیں تحصیلدار رائے حسین نواز نائب تحصیلدارپٹواری حضرات کے علاؤہ دیگر ریونیواہلکاران بھی موجود تھے اس موقع پرکھلی کچہری میں آنیوالے کسانوں زمنیداروں اور دیگرافرادکی درخواستوں پر اسسٹنٹ کمشنر نے احکامات جاری کرتے ہوئے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات دیے اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرچودھری ضیااللہ نے کہاکہ کسانوں اور زمنیداروں کے مسائل کے حل کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے اور کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھاجاییگا۔











