سیکرٹری اقتصادی امور کا ترقیاتی شراکت داروں اورصوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ اجلاس ،سیلاب متاثرہ علاقوں کی جائزہ رپورٹس فوری طورپرمرتب کرنے کی ہدایت

24

اسلام آباد،1اگست  (اے پی پی):حالیہ بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تباہ شدہ بنیادی ڈھانچہ  کی  بحالی، امداد آبادکاری کی سرگرمیوں کوفعال اورموثربنانے کیلئے سیکرٹری اقتصادی امورنے ترقیاتی شراکت داروں اورصوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ میٹنگ کی۔اجلاس میں این ڈی ایم اے، این ڈی آرایم ایف  اورچھ پی ڈی ایم ایزکے سربراہان نے شرکت کی ،جس کابنیادی مقصد ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کرنقصانات کاجائزہ لیا جاسکے اوراس کے مطابق امدادوبحالی کیلئے مربوط ایکشن پلان وضع کیاجاسکے۔

سیکرٹری اقتصادی امورنے صوبوں کے متاثرہ اضلاع میں سرکاری طورپرہنگامی حالت نافذکرنے کی ضرورت پرزوردیا اوراین ڈی ایم اے کوہدایت کی کہ  وہ امداد وجائزہ رپورٹ ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ شیئر کرے تاکہ اس کے مطابق ترقیاتی شراکت دار معاونتی ایکشن پلان پرعملدرآمدکرسکے۔