ملتان، 02 اگست (اے پی پی ): موٹروے پر کسی بھی ایمرجنسی/حادثہ کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے بیٹ 25 میں موک ایکسرسائز کی گئی۔انسپکٹر عامر شہزاد نے موک ایکسرسائز میں سیکٹر آفس اور بیٹ 25 اور بیٹ 26 کے تمام آفیسران کو تربیتی لیکچر دیا۔
موک ایکسرسائز میں ایکسڈنٹ ہینڈلنگ، جائے حادثہ کو محفوظ کرنا، ٹریفک کی روانی کو بغیر رکاوٹ یقینی بنانا، الائیڈ اور ریکوری سروسز کا استعمال،زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینا اور باحفاظت ہسپتال منتقل کرنا شامل تھے۔
اس موقع پر سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے بتایا کہ موک ایکسرسائز کا مقصد آفیسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنا ہے تا کہ آفیسران نا صرف اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں بلکہ خدانخواستہ کسی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کی صورت میں ہر قسم کی صورتحال پر با آسانی قابو پا سکیں۔











