چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کی ماہ جولائی کارکردگی رپورٹ،95 بچے حفاظتی تحویل میں لئے، 86 کو لواحقین کے حوالے کیا گیا

9

ملتان،02اگست  (اے پی پی):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان نے جولائی میں 95 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا جبکہ 86 بچوں کو لواحقین کے حوالے کیا گیا ۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سارہ احمد کی ہدایت پر خصوصی انسدادِ گداگری مہم اور ریسکیو آپریشن جاری رہے ، جولائی میں  چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے 95 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا جبکہ 86 بچوں کو لواحقین کی تلاش کے بعد ان کے حوالے کیا گیا ۔حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں بھکاری، گھر سے بھاگے ،گمشدہ، لاوارث، بے آسرا اور دیگر بچے شامل تھے۔

 بیورو ترجمان کے مطابق بچوں کو دوران ریسکیو آپریشن شہر کے مختلف مقامات اور بذریعہ چائلڈ ہیلپ لائن کال 1121 دوسرے اضلاع سے بھی حفاظتی تحویل میں لیا گیا شعبہ عوامی آگاہی و میڈیا سیل چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسدادِ گداگری مہم بچوں کے تحفظ کے حوالے سے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے، بھکاری ،گھر سے بھاگے، گمشدہ، جنسی و جسمانی تشدد کا شکار، لاوارث ،بے آسرا بچے نظر آنے کی صورت میں فوراً چائلڈ ہیلپ لائن 1121 یا 0616513201 پر اطلاع دیں۔