جیکب آباد, بھارت کی جانب سے لایا گیا قانوں جس میں مقبوضہ کشمیریوں کی آزادی کا حق چھینا گیا ہے 5 اگسٹ کو پاکستانی عوام یوم استحصال کشمیر کی مناسبت منائیں گے, پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسیمبلی ڈاکٹر سہراب خان سرکی نے ایک تقریب کے دوراں اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزرشتہ حکومت پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان صاحب نے کہا تھا کہ نریندر مودی آئے گا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائے گا لیکن ہوئا اس کے الٹا,بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا ہوئا ہے,چاہے 2سؤ سال گزر جائیں وہ سرزمین کشمیری بھائیوں کی ہے,اقوام متحدہ کی جانب سے جو قراداد ہے انڈیا اس کا پاس نہیں رکھ رہی,پاکستان اوربھارت دونوں ایٹمی طاقت سے لیس ہیں, مسلمانوں کا یے ایمان ہے کہ یہ جو ہماری زندگی ہے وہ عارضی ہے اصل زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے,مسلمان جنگ سے نہیں ڈرتا, بھارتی ایک دھماکہ سننے سے کئی راتیں سکون سے نہیں سوتے, بھارت نے پورے مقبوضہ کشمیر پر ظلم کیا ہے,مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا گیا ہے,افغانستان کا ہی مثال لیں کہ اس ملک پر کتنے ملکوں نے چڑاہی کی قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن آج وہ سب کے سامنے ہے, وہاں سپر پاور ملکوں نے شکست قبول کی,اسی طرح بھارت کو بھی شکست نصیب ہوگی اور مقبوضہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا اور ہم سب ہر فورم پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔











