سکھر؛ ویمن  پلئیرز کیلئے  ہاکی، کرکٹ، فٹبال کے  7 روزہ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

9

سکھر،02 اگست(اے پی پی): شہید بینظیر بھٹو وویمن اسپورٹس اکیڈمی کی جانب سے سکھر ڈویژن وومن ہاکی ونگ اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے تعاون سے پیپلز ہاکی اسٹیڈیم میں 7 روزہ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں وویمن پلیئرز کو ہاکی، کرکٹ، فٹبال  اور دیگر گیمز کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی اور فٹنس پر بحال رکھنے کے لیے لیکچرز دیے گئے۔

کیمپ کے اختتامی تقریب میں مہمان خاص پیپلز پارٹی کے رہنما میر عبد الرحمن مینگل کو مدعو کیا گیا، کیمپ کی اختتامی تقریب میں پیپلز پارٹی رہنما یو سی چیئرمین میر عبد الرحمن مینگل کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا اور پلیئرز میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔