پاکپتن؛آر پی او طیب حفیظ، کمشنرصلوت سعید کا محرم مجالس اور جلوس کے راستوں کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کو چیک کیا

75

پاکپتن،05 اگست(اے پی پی): ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال طیب حفیظ چیمہ اور کمشنر ساہیوال صلوت سعید نے ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان اور ڈی سی پاکپتن احمر سہیل کیفی کے ہمراہ عارفوالا میں محرم الحرام کے سلسلہ میں مجالس اور جلوس کے راستوں کا دورہ کیا، سیکورٹی انتظامات کو چیک اور سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ، کمشنر ساہیوال نے ڈی پی اور ڈی سی پاکپتن کے ہمراہ دربار بابا فرید الدین کا دورہ کیا، عرس کے متعلق کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا، سی سی ٹی وی روم و کنٹرول روم کو چیک کیا اور عوام الناس کے لیے بہشتی دروازے کے روٹ کو چیک کیا۔

ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے عرس پر آنے والے زائرین کے مکمل تحفظ کی ہدایت کی۔