لاہور ، اگست 2(اے پی پی): پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ فیصلہ سے پی ٹی آئی والے جھوٹے اور مکار ثابت ہوئے ہیں، عمران خان کا جرم ثابت ہو چکا ہے بس سزا کا تعین باقی ہے
منگل کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ خان صاحب کے فیصلے پر آٹھ سال لگ گئے،پی ٹی آئی کے لوگ کہتے ہیں ممنوعہ فنڈنگ ہے ، یہ کہنا چاہتے ہیں یہ اندھا نہیں نابینا ہے، فنڈنگ سے منہ کالا ہوگیا لیکن کہتے ہیں ابھی گدھے پر نہیں بٹھایا گیا ،آپ جھوٹے اور مکار ثابت ہوئے ہیں ،یہ بار بار کہہ رہے ہیں الیکشن کمیشن سب ویب سائٹ پر ڈالے تو آپ نے دیا ہی کچھ نہیں تو ویب سائٹ پر کیا ڈالا جائے۔











