ڈی پی او کیپٹن(ر) طارق ولایت کے ٹرانسفر ہونے پر الوداعی تقریب کا انعقاد

21

مظفر گڑھ،03 اگست(اے پی پی):ڈی پی او کیپٹن(ر) طارق ولایت کے ٹرانسفر ہونے پر دفتر پولیس میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او طارق ولایت کا تبادلہ ہونے پر ان کے اعزاز میں دفتر پولیس میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں  ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی سٹی،صدر سمیت تمام ایس ایچ اوز اور دفتری سٹاف نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی پی او طارق ولایت نے کہا کہ مظفر گڑھ کے لوگ بہت مہمان نواز، مہذب اور محبت کرنے والے ہیں،انہوں نے مظفرگڑھ پولیس کے افسران اور  اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام میں مظفرگڑھ پولیس نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں،جو ہمیشہ یاد رہیں گی اور  کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ سروس کا حصہ ہے لیکن وہ مظفرگڑھ سے اچھی یادیں لے کر جا رہے ہیں۔