لاڑکانہ؛آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر سانحہ میں شہید پائلٹ میجر سعید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

46

لاڑکانہ،03اگست( اے پی پی) : آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر سانحہ میں شہید پائلٹ میجر سعید کی کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

شہید پائلٹ کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گھر لے جایا گیا جہاں اہل خانہ نے آخری دیدار کیا۔نماز جنازہ کے بعد شہید پائلٹ کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی جس کے بعد پاک فوج کے چاک چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔

 پنو عاقل چھاؤنی سے 16 ڈویژن 5 کور کے برگیڈیئر اویس اور لیفٹننٹ کرنل عمر نے شہید کی قبر پر آرمی چیف کی جانب سے پھول چڑھائے جس کے بعد شہید کی کیپ ودیگر سامان ان کے والد کے حوالے کیا گیا۔

نماز جنازہ میں اہل خانہ، عسکری و سول سوسائٹی ممبران کے علاوہ ایس ایس پی اور دیہاتیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔