اسلام آباد ، 03 اگست (اے پی پی ): وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کے افسران نےایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کے لئے وقف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
بدھ کو یہاں پریس کانفنرس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلویز نے سیلاب زردگان کی مدد کے لئے ریلیف کیمپ قائم کئے ہیں اور ہم شہریوں سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ جو بھی سامان سیلاب زدگان تک پہنچاناچاہتے ہیں ہم تک پہنچائیں ، ہم وہ سامان متاثرین تک پہنچائیں گے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے افسران نےفیصلہ کیاہے کہ گریڈ 17 سےاوپر والے ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دیں گے۔این جی او ز سےبھی کہوں گا کہ وہ سامان بھجوانا چاہیں توہم اس سلسلہ میں ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔











