اسلام آباد ، 03 اگست (اے پی پی ): وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جواب دے کہ کس ایجنڈے کے لئے ممنوعہ فنڈنگ ملی۔
بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد اب قانون اورآئین کے مطابق عملدرآمد کریں گے، اس پر مشاورت جاری ہے ۔سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ لوگ آپ کو ممنوعہ فنڈنگ دے کیوں رہے تھے۔امریکی، برطانوی اور بھارتی شہری آپ کو رقوم کیوں دےرہے تھے ، اگر یہ سب جائز تھی تو آپ نے انہیں چھپائے کیوں رکھا، آف شور کمپنیوں کے بانی آپ ہی نکلے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان اس بات کاجواب دیں کہ غیر ملکی کمپنیاں ان پر کسی خوشی میں سرمایہ کاری کررہی تھیں اوران کاکیاایجنڈا تھا۔ آپ نے چار سال میں کتنے منصوبےختم کئے ، پہلا سی پیک تھا جو آپ نے معطل کیا۔ سی پیک بند کیا، ایم ایل ون میں کیا کیا، گوادر میں کیاکیا، چارسال خرابی ہوتی رہی، پیسہ پڑارہا، سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں، معیشت ڈوب چکی تھی ۔آپ نے ملک کی معیشت کابیڑہ غرق کیا۔











